کورونا کی صورتحال خراب، وزیراعلیٰ سندھ نے سخت لاک ڈاؤن کی سفارش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

urgent lockdown is needed in pakistan: Murad Ali Shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرا نانہیں ، میں تو دوہزار اٹھارہ سے گھبرا رہا ہوں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،ہم لاک ڈاؤن کیلئے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں، فوری لاک ڈاؤن کرنا چاہیے، کراچی کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،ماضی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا مطالبہ کرچکے ہیں، الیکشن کمیشن کے دوبارہ ووٹ گنتی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ این اے 249 میں آر او نے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا،الیکشن کمیشن کی گنتی کا فیصلہ ہم تسلیم کر چکے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بات کرچکے ہیں،کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کچھ بہتر نہیں،ہم اس ملک کا حصہ ہیں،جو اقدامات کرنے تھے وہ نہیں لے سکے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال لازمی ہے ،میں نے حاضری کے دوران ایک سیکنڈ کیلئے بھی ماسک نہیں اتارا،کورونا وائرس سے بچنے کیلئے اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ روزانہ کہ بنیاد پر پچاس لوگوں کو کراچی سے اسلام آباد بلالیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کراچی سے جس جہاز پر اسلام آباد آیا وہ جہاز بھی بھرا ہوا تھا،ہم نے سنا تھا کہ جہاز میں بھی متبادل سیٹیں خالی ہیں،میرے ساتھ کی تینوں سیٹوں پر افراد تھے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ میں نے سنا تھا ملک بھر میں مجموعی طور پر بیس فیصد فلائٹس آپریشن بحال رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں سرکاری اداروں میں ملازمین کی تعداد بیس فیصد کردی،واحد سندھ اسمبلی ہے جہاں آن لائن سیشن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے نئے میٹرز ایجاد کرنے سے کورونا سے بچاؤ نہیں ہوگا،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: 8تا16مئی تک ہر طرح کا کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی، این سی او سی

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ ہمارے لیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ حیران کن تھا،آرڈیننس کی زندگی چار ماہ ہوتی ہے، سینیٹ اس طریقے سے پاس کریگی،الیکشن پراسیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی کے وزیر روز ایک نیا چاند دیکھتے ہیں،اب پی ٹی آئی نے میٹر بھی بنا لیا کہ ایس او پی پر کتنا عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم لاک ڈاؤن کیلئے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں،ملک کے چیف ایگزیکٹو کہتے ہیں ماسک پہنو نہیں تو صورتحال بھارت جیسی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم تاخیر کر چکے ہیں ،اپریل میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے میں تو بہت پہلے سے گھبرا چکا ہوں، میں تو اگست 2018 سے ہی گھبرا رہا ہوں، اگر اسلام آباد کے صحافی گھبرا رہے ہیں تو باقی جگہوں کاکیا حال ہو گا۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت ملزمان کی حاضری لگائی گئی، ملزمان کے مچلکے عدالت میں جمع کروائے گئے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے دو دو لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

ملزم محمد علی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ وزیر اعلی سندھ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مراد علی شاہ کی مستقل استثنیٰ سے متعلق درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی کردی۔

Related Posts