پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 92 ہزار132افراد متاثر، 14ہزار821 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 92 ہزار 132 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 14 ہزار 821 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 323 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 43 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار 362ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 96 فیصد رہی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے ملک بھر مین کورونا وباء کے بے قابو ہونے پر اندرون ملک شہروں کے درمیان چلنے والی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز کیے گئے فیصلے کے تحت ٹرینوں میں 70 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے، این سی او سی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جبکہ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ ہفتے کے 5 روز ٹرانسپورٹ پر عوام کا رش بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

Related Posts