کورونا کی تیسری لہر، ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی تیسری لہر، ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ
کورونا کی تیسری لہر، ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی/اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر مین کورونا وباء کے بے قابو ہونے پر اندرون ملک شہروں کے درمیان چلنے والی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے مین 2 روز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

فیصلے کے مطابق ٹرینوں میں 70 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے، این سی او سی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، 2 روز بسیں بند کرنے سے ہفتے میں باقی کے 5 روز رش بڑھ جائے گا، ٹرانسپورٹرز کی دہائی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

این سی او سی اجلاس کے دوران ملک بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور اس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے اور اتوار بند رکھی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مال بردار، ادویات اور دوسری ایمرجنسی سروسز کی ترسیل کو استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ فعال رہیں گی۔

ٹرانسپورٹ کے ہفتے میں 2 روز بند کرنے پر ٹرانسپورٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز کے تحت 2 روز بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

کراچی کے بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز نے ایس سی او سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح 2 روز بسیں بند کر کے باقی کے 5 دنوں میں مذید مسافروں کے رش کا سبب بنا رہے ہیں، ہونا یہ چاہیے کہ ٹرانسپورٹ بحال رہے اورایس او پیز کی تحت کم مسافر یومیہ بنیاد پر اگر سفر کریں گے تو رش کم ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش سمیت مکمل لاک ڈاون پر غور شروع

Related Posts