پاکستان میں کورونا کو 1 ہزار278 افراد نے شکست دیدی، صحتیاب افراد 5 لاکھ سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار857 نئے کیسز رپورٹ، 98مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 857نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 278 مزید شہریوں نے شکست دے دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 1 ہزار 252 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک 5 لاکھ 46ہزار 428افراد متاثر جبکہ 11 ہزار 683انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 92مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34ہزار 785ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 79 لاکھ 66ہزار 981ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 33 ہزار 493 ہو گئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 47ہزار249 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 57ہزار796، خیبر پختونخوا میں 67ہزار214، بلوچستان میں 18 ہزار823 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار418 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 747 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 996، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 906، بلوچستان میں 195، اسلام آباد میں 475، آزاد کشمیر میں 262جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی متحدہ میں کوروناوائرس کی تصدیق، نجی اسپتال میں زیر علاج

Related Posts