بانی متحدہ میں کوروناوائرس کی تصدیق، نجی اسپتال میں زیر علاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بانی متحدہ میں کوروناوائرس کی تصدیق، نجی اسپتال میں زیر علاج
بانی متحدہ میں کوروناوائرس کی تصدیق، نجی اسپتال میں زیر علاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: سوشل میڈیا پرزیر گردش اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ہیں اور لندن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایک سینئر صحافی کے ٹویٹ کے مطابق، بانی متحدہ الطاف حسین کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 10روز سے لندن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ تاہم ایم کیو ایم لندن کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے ابھی تک کچھ پوسٹ نہیں کیا ہے۔

23 جنوری جاری کئے گئے مراسلے میں ایم کیو ایم کے سرکاری اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیاتھا ”الطاف حسین بیمار ہیں“چیک اپ کے بعد، ڈاکٹر نے انہیں آرام کرنے اور اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا مشورہ دیا۔ ایم کیو ایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اور عوام سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 812نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

Related Posts