پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 179نئے کیسز رپورٹ، 65مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کو 1 ہزار278 افراد نے شکست دیدی، صحتیاب افراد 5 لاکھ سے تجاوز
پاکستان میں کورونا کو 1 ہزار278 افراد نے شکست دیدی، صحتیاب افراد 5 لاکھ سے تجاوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 179نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65مزید  شہری وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک 5 لاکھ 43ہزار 214افراد متاثر جبکہ 11 ہزار 623انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 111مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار 435ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 78 لاکھ 89ہزار 741ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 33ہزار 439ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 407افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 98ہزار152ہو گئی۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 45ہزار663 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 56ہزار928، خیبر پختونخوا میں 66ہزار679، بلوچستان میں 18 ہزار809 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار255 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 716 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 890، بلوچستان میں 195، اسلام آباد میں 475، آزاد کشمیر میں 259جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا میں کورونا سے 10 کروڑ 26لاکھ افراد متاثر، 22 لاکھ ہلاک

Related Posts