پاکستان میں کورونا سے 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر، 105 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر، 105 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 4 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر، 105 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں، 105 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 45 ہزار 977 افراد متاثر ہیں جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 265 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے نتیجے میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 598 ہو گئی۔

کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 36 ہزار 799 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 28 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ فعال کیسز 48ہزار 369 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 98 ہزار482 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار253، پنجاب میں 1 لاکھ 28 ہزار673 جبکہ اسلام آباد میں 35 ہزار203 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار796، آزاد کشمیر میں 7 ہزار771 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 799 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار452،  سندھ میں 3 ہزار222، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار489، اسلام آباد میں 379، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 جبکہ آزاد کشمیر میں 193 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 8غیرملکی کمپنیوں سےکورونا ویکسین کیلئے رابطے

Related Posts