پاکستان کے 8غیرملکی دوا ساز کمپنیوں سےکورونا ویکسین کیلئے رابطے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid-19 vaccine
سندھ حکومت کا کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت پاکستان کے8غیرملکی دواسازکمپنیوں سےکوروناکی ویکسین خریدنے کیلئے رابطے شروع کردیئے،پاکستانیوں کی اکثریت کو6ماہ تک ویکسین فراہمی کا امکان کم ہوگیا۔

نیشنل ہیلتھ سروسزاکیڈمی اسلام آبادکے وائس چانسلر ڈاکٹراسدحفیظ کا کہنا ہے کہ 3 مہینوں میں 5لاکھ فرنٹ لائن ورکرزکیلئے ویکسین ملناپاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی۔

ڈاکٹراسد حفیظ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے8غیرملکی دواسازکمپنیوں سےکوروناکی ویکسین خریدنے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

فائزراورماڈرناکی میسنجرآراین اے ویکسینز میں پاکستانی حکام کی دلچسپی کم ہے،پاکستانیوں کی اکثریت کو6ماہ تک ویکسین فراہمی ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے منظوری دی جاچکی ہے جبکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان چین اور روس کے علاوہ امریکی ادویات ساز کمپنیوں سے بھی کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے رابطے کررہا ہے اور امید ہے کہ جلد ویکسین کی خریداری کا معاہدہ طے پاجائیگا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 43 ہزار 246 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 8 ہزار 905 افراد انتقال کر گئے۔

وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 614 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے نتیجے میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 333 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 96 ہزار962 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار787، پنجاب میں 1 لاکھ 28 ہزار138 جبکہ اسلام آباد میں 35 ہزار45 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

Related Posts