عدالت نے عثمان ڈار کو عمرہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور عمران خان دور میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کو عمرہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق معاونِ خصوصی عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ گزشتہ روز شروع ہونے والی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کی اور متعلقہ فریقین کو جواب طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ سکریٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ جمع کرادیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2023 ء میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے سیاست چھوڑتے ہوئے پارٹی کو الوداع کہہ دیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات کی منصوبہ بندی عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی۔

گفتگو کے دوران عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی جو خود سابق وزیراعظم نے دی جبکہ اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کیلئے کیا گیا تھا۔

Related Posts