پاکستان میں جولائی تک کورونا وائرس اپنے عروج پر ہوگا، چیئرمین این ڈی ایم اے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus to hit peak by July in Pakistan: Chairman NDMA

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنیکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی کے اوائل میں کورونا وائرس اپنے عروج پر ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے ہر روز نئے اعداد و شمار کی بنیاد پر اگلے ماہ کے لئے تخمینے مرتب کرتا ہے ۔تخمینے میں اس کے بعد آنے والی تبدیلیاں نئے اعداد و شمار کے مطابق کی گئی ہیں۔

انہوں نے عوام سے کورونا وائرس سے متعلقہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہم معاشرتی دوری کو یقینی بنا کر اور ماسک پہن کر اس وائرس پر قابو پا سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں 12ہزارآئی سی یو بیڈ میں سے 9ہزار5سوفی الحال خالی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ صوبوں کے تحت آنے والے اسپتالوں کا درست انتظام نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے اشتراک سے اسپتالوں میں سہولیات کی نگرانی کے لئے جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں قانون کی پاسداری نہ کرنے کا رویہ عام ہے۔ مساجد میں ایس او پیز کا نفاذ بڑی مشکل سے کیا گیا تھا اور حکومت لوگوں کو احتیاط برتنے اور ماسک پہننے کے لئے مستقل طور پر کہہ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا،عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، جولائی میں کورونا وائرس اپنے عروج پر پہنچ سکتا ہے ،ہم صرف احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس موذی وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Related Posts