کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا،عثمان بزدار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا،عثمان بزدار
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا،عثمان بزدار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اور بروقت اقدامات کئے ہیں، تعلیمی اداروں، شادی ہالوں اور سینما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں، ”پرہیز علاج سے بہتر ہے“ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

عوام کے تعاون سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات بھی کریں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور محکمے گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں، موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انشاء اللہ جلد اس وباء سے نجات حاصل کرلیں گے۔

Related Posts