کورونا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

political leadership should be united against polio : Dr Zafar Mirza
zafar mirza

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں افراد کی حالت بہتر ہے اور وہ بھی بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے، پاکستان میں ہرکسی کوماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں وائرس سے 6 متاثرہ پاکستان طلبہ بیمار ہو کر صحت یاب بھی ہوگئے اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ ایک پاکستانی طالب علم اب تک زیر علاج ہے وہ بھی جلد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے حفاظتی اقدامات سخت کردیے، سندھ حکومت نے کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیل میں 13 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

دوسری جانب ایران میں وائرس کے باعث تفتان پر پاک ایران بارڈر 9 روز سے بند ہے جب کہ کوئٹہ چمن بارڈر کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Related Posts