پنجاب میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 328 افراد متاثر، 51 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 328 افراد متاثر، 51 جاں بحق
پنجاب میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 328 افراد متاثر، 51 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 328 ہو گئی ہے جبکہ 51 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز 4 ہزار 328 ہیں جن میں سے 1 ہزار 602 ایسے کیسز ہیں جو پنجاب کے مختلف علاقوں میں قرنطینہ نہیں کیے گئے۔

پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 2 ہزار 726 باقی کیسز پنجاب کے مختلف علاقوں میں قرنطینہ میں ہیں۔ ہمیں کورونا وائرس کے باعث 51 قیمتی جانوں کے ضیاع کا افسوس ہے جبکہ 724 افراد وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 63 ہزار 395 ٹیسٹس کیے گئے ہیں جبکہ لاہور میں بھی رینڈم ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 749 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 209 ہو گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 533 مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 209 افراد جاں بحق

Related Posts