پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 749 افراد متاثر، 209 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 565 افراد متاثر، 201 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 565 افراد متاثر، 201 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 749 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 209 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 533 مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 18 ہزار20 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد5 ہزار637ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس سے 4 ہزار328، سندھ میں 3 ہزار 53، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار345، بلوچستان میں495، آزاد کشمیر میں51، گلگت بلتستان میں 283جبکہ اسلام آباد میں 194 افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 7ہزار 384فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2ہزار 156افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں80 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 66 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث51، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 3 جبکہ بلوچستان میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں25 لاکھ 57ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ77 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 25لاکھ57ہزار181افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 20فیصد (1لاکھ 77 ہزار641) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے1لاکھ 77ہزار افراد ہلاک

Related Posts