کورونا کیسز میں اضافہ، وزیر اعظم نے آج این سی سی کااجلاس طلب کرلیا، سخت فیصلے متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Party position in NA: PM set to lose as opp musters 176 votes

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور اموات کے تناظر میں آج قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ،اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یہ اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے بعد طلب کیا ہے۔

ملاقات کے دوران این سی او سی کے سربراہ اور معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو ملک میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

عمران خان کی طرف سے طلب کردہ این سی سی کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا کیسز بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اجلاس کے دوران سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، کینیڈا کافلائٹ آپریشن بند

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پابندیاں سخت کرنے کے حوالے سے تجاویز صوبوں کو بھیج دی ہیں، جس کے جواب میں وہ وفاقی حکومت کو تجاویز پر رائے دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پہلے فیز میں شام 6 تا سحری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے، شام کے اوقات میں صرف پیٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز، فارمیسز کھلی رکھنے، ہفتہ، اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے تاہم ہفتہ، اتوار پیٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی، پولٹری شاپس کھلی رکھنے کی تجاویز شامل ہیں۔

وفاق کی جانب سے دی گئی تجاویز میں دفاتر کے اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجے کرنے، دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی تجویز دی گئی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے ہفتہ، اتوار کو کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔

Related Posts