پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، کینیڈا کافلائٹ آپریشن بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Canada flights

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوٹاوا : کینیڈا نے پاکستان اور بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے 30 دن کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت سے کینیڈا آنے والے ہوائی مسافروں میں کورونا کیسز کے پیش نظر تمام تجارتی اور نجی مسافر پروازوں کو 30 دن کے لئے معطل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے جبکہ ہم آئندہ کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور حالات کو دیکھ کراقدامات کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین، ذاتی حفاظتی سامان اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل وکارگو پروازوں پر پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:محکمہ داخلہ سندھ نے جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ،پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد کے قریب ہے اورحکومت کی جانب سے ایک بار پھر ملک میں سخت پابندیوں کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کاکہنا ہے کہ بڑے شہروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ،وفاقی دارالحکومت میں روزانہ لگ بھگ 600 مریض اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں جبکہ سندھ میں بھی اس وباء کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے۔اگر کورونا سے متعلق ایس او پیز کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو حکومت پابندیاں سخت کرنے پر مجبور ہوسکتی ہے۔

Related Posts