کورونا وائرس سے سندھ میں پہلی ہلاکت: مریضوں کی تعداد 481 تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے سندھ میں پہلی ہلاکت: مریضوں کی تعداد 461 تک پہنچ گئی
کورونا وائرس سے سندھ میں پہلی ہلاکت: مریضوں کی تعداد 461 تک پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کو روکنے کے لئے سندھ حکومت کے ماتحت چلنے والے ادارے بند کردیے گئے‘ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 461 تک جا پہنچی ہے جب کہ سندھ میں وائرس سے ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

وزیر صحت سندھ نے سندھ میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے مریض دم توڑچکا ہے۔، نجی اسپتال میں زیر علاج 77 سالہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، جاں بحق شخص کو ڈائبیٹیز اور ہائیپرٹینشن بھی تھا۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے، اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 245 کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 25، پنجاب میں 96، بلوچستان میں 81، اسلام آباد میں 5، گلگت بلتستان میں 23 ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

Related Posts