قابض اسرائیلی فوجیوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 12ہزار فوجی قرنطینہ منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قابض اسرائیلی فوجیوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 12ہزار فوجی قرنطینہ منتقل
قابض اسرائیلی فوجیوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 12ہزار فوجی قرنطینہ منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ بیت المقدس:قابض اسرائیلی فوج میں کورونا وائرس تیزی سے پروان چڑھنے لگا، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کورونا کے مریضوں کے ساتھ میل جول رکھنے والے 12 ہزارفوجیوں کو ممکنہ وبا کے باعث قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران 12 ہزار 130اسرائیلی فوجیوں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 568 کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں فوج کی صفوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔حال ہی میں اسرائیلی حکومت کے وزیر برائے القدس امور اور مشہور ربی راوی پیرٹز کو کرونا کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف بھی کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts