ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کورونا کا شکار ہونے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona began to spread rapidly among CDA officers and employees
Corona began to spread rapidly among CDA officers and employees

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ادارے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ملازمین اور افسران کورونا کا شکار ہونے لگے۔ کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری۔

حکومتی ایس او پیز کے مطابق سرکاری دفاتر میں حاضری 50 فیصد رکھنے کا احکامات جاری کئے گئے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم اپریل کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شاہد اعجاز تارڑ کی طرف سے ایک سرکلر آرڈر جاری کیا گیا کہ دفتر کی حاضری 50 فیصد ہو گی۔

لیکن یہ آرڈر صرف لیٹر کی حد تک محدود کر دیا گیا اور دفتر میں حاضری 100فیصد ہی رہی،جسکے نتیجے میں ایڈمن ڈائیریکٹریٹ کا افسر سہیل اصغر ہاشمی کورونا کا شکار ہو گئے،لاپرواہی اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ برانچ کا عملہ سراپا احتجاج ہے۔

افسران اور ملازمین نے چیئرمین سی ڈی اے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے،افسران کی ناقص پالیسی کا نوٹس لیا جائے اور حکومتی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

تاکہ باقی عملہ کو اس مہلک وائرس سے بچایا جاسکے،حکومت کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت پبلک مقامات پر تو عملدرآمد کراتی نظر آتی ہے مساجد میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جاتا ہے جرمانے ہوتے ہیں۔

افسران اور ملازمین کا کہنا تھا کہ چاہئے تو یہ تھا کہ متعلقہ برانچ کو سیل کیا جاتا لیکن وہاں ملازمین کام کرنے پر مجبور ہیں اور پبلک ڈیلنگ بھی 100 فیصد جاری ہے،بغیر ماسک اور سینیٹائزر کے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق نہ تو ماسک دئیے جارہے ہیں اور نہ سینٹائزر دیا جا رہا ہے۔

ملازمین خوف میں مبتلا ہیں اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ جن افسران نے سرکلر آرڈر کی خلاف ورزی کی اور اس پر عمل درآمد نہیں کرایا انکے خلاف محکمانہ کارروائی ہونی چاہیئے اور حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

Related Posts