منچلے نوجوانوں کی ون ویلنگ کے دوران ٹکر، نوجوان جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منچلے نوجوانوں کی ون ویلنگ کے دوران ٹکر، نوجوان جاں بحق
منچلے نوجوانوں کی ون ویلنگ کے دوران ٹکر، نوجوان جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: جشن آزادی کے موقع پر منچلے نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آتے ہیں، لاہور میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث حادثے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان حادثہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔جس میں نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق اویس نامی 17سالہ نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 26 سالہ حماد جاں بحق ہوگیا۔حادثے میں ون ویلر بھی زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں:جشن آزادی کی آڑ میں احتجاج کرنے والے متحدہ لندن کے کارکن گرفتار

واضح رہے کہ کراچی میں بھی ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ہیں، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلنگ کرتے ہوئے متعدد نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

Related Posts