کورونا کی دوسری لہر، حکومت کا دسمبر سے 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی دوسری لہر، حکومت کا دسمبر سے 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
کورونا کی دوسری لہر، حکومت کا دسمبر سے 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں جس کے دوران بلوچستان حکومت نے دسمبر سے 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت امتحانات سردیوں کی تعطیلات سے قبل مکمل کیے جائیں گے۔ وزیرِ تعلیم بلوچستان یار محمد رند کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رکھے جائیں گے۔

وزیرِ تعلیم یار محمد رند کے مطابق تعلیمی ادارے اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے لے کر آئندہ 3 ماہ تک بند رہیں گے تاکہ طلباء و طالبات کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد تعیلمی ادارے کورونا کے خلاف ایس او پیز پر عمل کیلئے 17 سے 23 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم سندھ حکومت اور دیگر صوبوں سے نومبر یا دسمبر میں تعطیلات پر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نومبر سے جنوری تک تعطیلات کی تجویز دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور تعلیمی اداروں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی ادارے بند نہیں ہونگے،نومبر سے جنوری تک تعطیلات کا امکان

Related Posts