کورونا وائرس: آرمی چیف کاپاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے اقدامات تیز کرنیکا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS directs army to help civil administration fight coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کی نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ اور آرمی چیف سے ملاقات کے بعد آرمی چیف نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات کردیئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔ پہلے انفرادی طور پر ایک زمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی کورونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے،ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی۔

مزید پڑھیں:287زائرین کے ٹیسٹ،مزید15افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، مرتضیٰ وہاب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک زمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ،جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے،پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوے اس زمہ داری کو ادا کرے گی۔

ہم کوروناوائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دینگے۔ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا،اس میں ہی قومی کامیابی ہو گی۔

Related Posts