سندھ میں کورونا کے 298 نئے کیس، 4 مریض جاں بحق ہوگئے، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Sindh Murad Ali Shah's important message for citizens about corona

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ میں  کورونا وائرس کے باعث آج مزید 4 مریض انتقال کرگئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.98 فیصد ہے،سندھ میں کل 2934 مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج 298 نئے کورونا وائرس کے کیسز آئے ہیں، اس حساب سے کُل مریضوں کی تعداد 3671 ہوگئی ہے۔

1871 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 640 آئیسولیشن مراکز اور 423 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سندھ کے 298 کیسز میں کراچی میں 202 اورر 96 دیگر اضلاع میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کراچی میں 29 نئے کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی کراچی میں 25، ملیر میں 79، جنوبی کراچی میں 63 اور غربی کراچی میں 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سکھر میں 20، شہید بینظیر آباد میں 8، لاڑکانہ میں 11، دادو میں 2، گھوٹکی اور سجاول میں ایک ایک کورونا کے کیسز ہوئے ہیں، تبلیغی جماعت کے 5102 لوگوں کو ٹیسٹ کیا گیا ہے، تبلیغی جماعت کے لوگوں میں 764 مثبت آئے ہیں، 17 کا نتیجہ آنا باقی ہے، تبلیغی جماعت کے 10 نئے کیسز آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا طویل عرصہ ہمارے ساتھ رہے گا،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، عالمی ادارہ صحت

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی یونیورسٹی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم کردی ہے، اس بایو سیفٹی لیول تھری لیب نے آج سے کام شروع کردیا، یہ لیب کورونا وائرس کے روزانہ 800 ٹیسٹ کرے گی۔

3 ہفتوں میں اس لیب کی ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ کر 2400 ہوجائے گی، مسقط سے ایک فلائٹ میں 176 پاکستانی آئے تھے جن میں 36 مثبت تھے، انگولا اور دبئی سے 2 فلائٹس میں 510 مسافر آئے تھے جس میں 22 مثبت تھے ۔

Related Posts