کورونا طویل عرصہ ہمارے ساتھ رہے گا،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، عالمی ادارہ صحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus crisis may get 'worse and worse and worse', warns WHO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جینوا :عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس آنے والے طویل عرصے تک کرہ ارض پر موجود رہے گا، بیشتر ممالک وبائی بیماری سے نمٹنے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسسنے کہا ہے کہ کچھ ممالک جن کے خیال میں یہ نیا کورونا وائرس قابو میں تھا وہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں ، جبکہ افریقہ اور امریکہ میں حالات پریشان کن حد تک خراب ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ نے کورونا کے حوالے سے تمام ممالک کو منصوبہ بندی کرنے کے لئے اچھے وقت میں ایک عالمی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔

امریکا نے اس کوروناکے حوالے سے عالمی ادارہ صحت پر غفلت اور جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے ڈبلیوایچ او کے سربراہ کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا جس کو ٹیڈروس گیبریاسس نے مسترد کردیا ہے۔

ٹیڈروس گیبریاسسنے جنیوا میں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایاکہ بیشتر ممالک ابھی بھی وبا ء کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور کچھ جو کورونا کے ابتدائی مرحلے میں متاثر ہوئے تھے تاہم اب وہاں کیسزدوبارہ آنا شروع ہو رہے ہیں۔

کوئی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ وائرس ہمارے ساتھ طویل عرصے تک رہے گا اس لئے غلطی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ تعداد کم ہے لیکن ہم افریقہ ، وسطی اور جنوبی امریکہ اور مشرقی یورپ میں کیسز بڑھنے کے رجحانات کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 ہزار 513 افراد متاثر، 224 جاں بحق

واضح رہے کہ امریکا نے ڈبلیو ایچ او پر الزام لگایا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی صورتحال پر چین کی ایما پر دنیا کو آگاہ کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔

امریکا کے جواب میں سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء  سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت باقاعدہ ہنگامی صورتحال کا اعلان کر رہا تھا جب چین سے باہر تصدیق شدہ 82 واقعات تھے اور کوئی اموات نہیں ہوئی تھی۔

Related Posts