صحرائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Sindh Murad Ali Shah's important message for citizens about corona

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صوبے کے صحرائی علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات پر ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

حکومتِ سندھ نے 4 صوبائی وزراء اور منتخب مقامی نمائندگان کی دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں جن میں صوبائی وزیر سردار شاہ، عبدالباری پتافی، محبوب الزمان اور فراز ڈیرو شامل ہیں جنہیں جلد تھر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر اور سانگھڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق

سندھ حکومت نے تھر میں آسمانی بجلی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ ہدایت کے تحت ارکانِ کمیٹی تھر میں ہونے والے نقصانات کا جلد سے جلد جائزہ لے کر سفارشات مرتب کریں گے۔

ارکانِ کمیٹی کو کل تھر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ سیّد کلیم امام نے بھی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے  تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  تھر میں آسمانی بجلی گرنے  پر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ قدرتی آفت سے ہونے والے جانی نقصان پر  دلی افسوس ہے۔

گورنر عمران اسماعیل نے  گزشتہ روز چیئرمین پی ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آسمانی بجلی سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے اور مقامی ڈی سی کی نگرانی میں ریسکیو کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گورنر عمران اسماعیل کا اظہارِ تعزیت

Related Posts