وزیراعلیٰ سندھ کا عوام کی غیر ضروری آمد ورفت بند کرانے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt has developed a loan program for youth businesses: murad ali shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر : وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ سے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والے شہریوں کی آمد ورفت بند کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سکھر میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء مکیش چاولہ، ناصر شاہ، پی آر او سکھر، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، محکمہ صحت کے افسران شریک ہوئے۔

کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے سکھر کی انتظامیہ کو زائرین کو بہتر انداز میں رکھنے پر مبارکباد دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بیچ ون میں 300، بیچ ٹو میں 806، بیچ تھری میں 5 اور بیچ فور اور فائیو میں 64 شامل تھے، قصور سے 10 لوگ پہنچے ہیں ان کو قرنطینہ میں رکھا ہے۔

خیرپور میڈیکل کالج میں 80 بستروں کا آئیسولیشن یونٹ بنایا ہے، گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 50 بستروں کا وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

636 تبلیغی جماعت کے لوگ ہیں جن میں 74 بیرون ممالک کے ہیں اور 562 ملکی باشندے ہیں، 52 مثبت ہیں، راشن کے 7088 بیگز تقسیم کئے ہیں، یہ بیگ 2000 روپے کے پڑ رہے ہیں،9300  بیگز یوٹیلیٹی اسٹوز سے خریدے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضرورتمند، مزدور اور دیہاڑی دار کے گھر پر راشن پہنچنا چاہئے اور راشن کی کوالٹی بہترین ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پراسرار اموات میں اضافہ، اوپی ڈیز کھولی جائیں، ڈاکٹر سیمی جمالی

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پی ہر صورت پر فالو ہونی چاہئے، لاک ڈاؤن ٹھیک چل رہا ہے لیکن لوگ باہر گھوم رہے ہیں، انتظامیہ لوگوں کی غیرضروری آمد ورفت کو بند کرائے۔

Related Posts