کراچی میں پراسرار اموات میں اضافہ، اوپی ڈیز کھولی جائیں، ڈاکٹر سیمی جمالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Deaths from mysterious disease raise concern among Karachiites

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر قائد کے اسپتالوں میں پراسرار بیماری سے ہونے والی اموات نے شہریوں میں تشویش پیدا کردی۔

نجی کلینک مریضوں کا علاج نہیں کر رہے ہیں اور متاثرین کو ناول کورونا وائرس کے علاوہ کسی اور بیماری کے علاج کی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں، ہلاکتوں میں اچانک اس اضافے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے زور دے کر کہا ہے کہ نجی اسپتالوں کے بیرونی مریضوں کے شعبے او پی ڈیز کو کھولنا ضروری ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں معمہ بنی اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور سیکڑوں افراد کو شدید بیماری یا مردہ حالت میں اسپتالوں میں لایا جارہا ہے۔

14 دن میں 109 افراد کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا۔ ان میں سے 90 مریض داخل ہونے کے فورا بعد ہی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 6505 ہو گئی

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تین سے چار افراد کی لاشیں روزانہ کی بنیاد پر قومی ادارہ برائے امراض قلب لائی جارہی ہیں۔ انڈس اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی ایسے ہی معاملات سامنے آئے ہیں۔

Related Posts