وارڈن کے شہید ہونے پر 30سے 50لاکھ کا معاوضہ دیا جائے، سٹی وارڈنز کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وارڈن کے شہید ہونے پر 30سے 50لاکھ کا معاوضہ دیا جائے، سٹی وارڈنز کا مطالبہ
وارڈن کے شہید ہونے پر 30سے 50لاکھ کا معاوضہ دیا جائے، سٹی وارڈنز کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے کے ایم سی کے ملازم سٹی وارڈن نویداقبال کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد نے ذاتی طور پر شہید سٹی وارڈن کی بیوہ کو ابتدائی طور پر 50 ہزار کی امدادی رقم پہنچادی، سٹی وارڈنز نمبر 1497کے حامل شہید نوید اقبال شہید کی ایک بیٹی عمر 19 سال اور ایک بیٹا عمر 12 سال ہے۔

ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے امدادی رقم بھجوانے کے ساتھ ڈائریکٹر سٹی وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈزیز کوٹے کی فائل تیار کریں اور نوید اقبال کی بیٹی کو فوری طور پر ملازمت دینے کا کیس تیا رکریں۔

دوسری طرف سٹی وارڈنز کو دوران ملازمت اکثر ٹریفک حادثات یا ٹارگیٹ کلنگ کا سامنا رہتا ہے مگر صرف 32 ہزار روپے ماہوار تنخواہ پر کام کرنے والے ان سٹی وارڈنز کو سڑک پر کام کے دوران شہید ہونے پر کچھ نہیں ملتا نہ ہی کوئی پذیرائی ملتی ہے۔

سٹی وارڈنز کے ڈائریکٹر راجہ رستم نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو 50 سے 60 لاکھ معاوضہ دیا جاتا ہے،اسی طرح سٹی وارڈنز کو بھی کم و بیش 30 سے 50 لاکھ روپے معاوضہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد سے ملاقات مین واضح ہو گیا ہے کہ وہ سٹی وارڈنز کی کار کردگی سے مطمئن ہیں اور ان کے لیے کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کو ہم نوید اقبال کی بیوہ کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فائل بھیجیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ ایڈمنسٹریٹ رلئیق احمد اس تاریخی فیصلے سے سٹی وارڈنز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیں گے۔

Related Posts