سہہ فریقی مذاکرا ت کاتیسرا دور،چینی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہہ فریقی مذاکرا ت کاتیسرا دور،چینی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے
چین کے وزیرخارجہ ونگ ژی اوراوزیرخارجہ صلاح الدین ربانی پاک، چین ،افغان سہہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ان کااستقبال کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی  اورافغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی پاک، چین ،افغان سہہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ان کااستقبال کیا۔

 پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوگا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات میں چینی وفد کی سربراہی وزیر خارجہ وانگ ژی جب کہ افغان وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے۔

نورخان ائیر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،چین اورافغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہور ہےہیں،افغانستان میں امن و امان سے پورا خطہ ترقی کرے گا،قیام امن سے افغانستان بھی گوادر بندر گاہ سے فوائد حاصل کر سکے گا۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سے یکساں مفاد کے امور پر زیادہ بہتر ہم آہنگی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خطے کی پیچیدہ صورتحال : پاک ،افغان ،چین سہہ فریقی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

پاک ،چین، افغان سہہ فریقی مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات، افغان امن عمل، سیکیورٹی تعاون وانسداد دہشت گردی، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کا فروغ شامل ہے۔  مذاکرات کا پہلا اجلاس 2017 میں بیجنگ جبکہ دوسرا، دسمبر 2018 میں کابل میں ہواتھا، ڈائیلاگ کا مقصدباہمی مفادات،اقتصادی تعاون، امن وسلامتی ہے۔

Related Posts