خطے کی پیچیدہ صورتحال : پاک ،افغان ،چین سہہ فریقی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک ،افغان ،چین سہہ فریقی اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:پاکستان ،افغانستان اورچین کےوزرائے خارجہ کاسہہ فریقی اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں سیاسی تعلقات سیکیورٹی تعاون و انسداد دہشت گردی اورترقیاتی تعاون کے حوالے سے بات کی جائےگی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان ،افغانستان اورچین کےوزرائے خارجہ کاسہہ فریقی اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں سیاسی تعلقات سیکیورٹی تعاون و انسداد دہشت گردی اورترقیاتی تعاون کے حوالے سے بات کی جائےگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت اجلاس میں چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ  شرکت کریں گے،  چینی وفد کی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اور افغان وفد کی قیادت افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے۔

 تینوں ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کا آغاز2017میں ہواتھا،  سہ فریقی مذاکرات کا پہلا دور 2017 میں بیجنگ میں اور دوسرا دور 2018 میں کابل میں ہوا تھا، ڈائیلاگ کا مقصدباہمی مفادات،اقتصادی تعاون، امن وسلامتی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈےکاحصہ ہے،افغان امن ومفاہمتی عمل پرسہ فریقی مشاورت کی جائے گی،افغان مفاہمتی عمل پراب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،افغانستان کےاندرترقیاتی عمل میں پاک چین کردارپربھی بات چیت کی جائےگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سہ فریقی مذاکرات کو خطے میں سیاسی استحکام کےلئے اہمیت دیتا ہے۔

سہہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے طے شدہ پروگرام کے تحت افغانسان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور حمد اللہ محب کو پاکستان آنا تھا لیکن چونکہ وہ صدر اشرف غنی کے ہمراہ واشنگٹن، امریکا جارہے ہیں اس لیے ان کی آمد ممکن نہیں۔

Related Posts