چین کا عرب دنیا کیساتھ مل کر امریکی ڈالر کو گرانے کا عزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین نے امریکی ڈالر کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی عرب کے تین روزہ دورہ کے دوران جی سی سی رہنماؤں سے خطاب میں کہا کہ عالمی تجارت پر امریکی ڈالر کی گرفت کو کمزور کرنے کیلئے تیل اور گیس کی خرید و فروخت یوآن میں کی جائے گی، اس مقصد کیلئے شنگھائی پیٹرولیم اور نیشنل گیس ایکسچینج کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ بیجنگ خلیجی عرب ممالک سے بڑی مقدار میں تیل کی درآمد جاری رکھے گا اور مائع قدرتی گیس کی درآمدات میں توسیع کرے گا، چین اور عرب ممالک قدرتی شراکت دار ہیں جو تیل اور گیس کی ترقی میں مزید تعاون کریں گے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کے پاس ایک بڑی کنزیومر مارکیٹ اور مکمل صنعتی ڈھانچہ ہے جب کہ خلیجی ممالک کے پاس توانائی کے وسائل کی فراوانی ہے۔

چین عرب سربراہ کانفرنس برائے تعاون وترقی کے اختتام پرجاری اعلامیہ میں مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسکے دو ریاستی حل پرزوردیا گیا۔

Related Posts