نسلی امتیاز کا خوف، چین نے اپنے شہریوں کو آسٹریلیا جانے سے منع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسلی امتیاز کا خوف، چین نے اپنے شہریوں کو آسٹریلیاں جانے سے منع کردیا
نسلی امتیاز کا خوف، چین نے اپنے شہریوں کو آسٹریلیاں جانے سے منع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینبرا/بیجنگ:چین نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیاہے کہ آسٹریلیا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے انھیں نسلی امتیاز اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ثقافت و سیاحت نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں چینی اور ایشیائی افراد کے خلاف نسلی امتیاز اور پرتشدد واقعات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

یہ کورونا کی عالمی وبا کے اثرات کا نتیجہ ہے۔تاہم وزارت نے اس حوالے سے کوئی مثالیں نہیں دیں۔دوسری طرف آسٹریلیا میں حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ نسلی امتیاز کی صورتحال ان دنوں امریکا میں دیکھنے مل رہی ہے، جہاں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور املاک کو نذر آش کیا جارہا ہے۔

Related Posts