شانگلہ حملہ، چین شدید برہم، پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو چینی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین نے پاکستان سے شانگلہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے  ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 چین نے مرنے والوں کے لواحقین کی داد رسی کرنے، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے علاقے شانگلہ میں چینی انجینئرز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں، ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ موقف واضح کر دیا ہے۔

خیال رہےکہ شانگلہ میں گزشتہ روز گاڑی پر خود کش حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوئے تھے۔ یہ چینی شہری اسلام آباد سے داسو میں زیر تعمیر ڈیم کی سائٹ جا رہے تھے کہ راستے میں حملے کی زد میں آگئے۔

Related Posts