آئرا خان کی شادی میں بالی ووڈ ستاروں کے جلوے دیکھئے دلکش تصاویر میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرا خان اور اُن کے شوہر نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب کی دلکش تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 13 جنوری کو ممبئی میں  باندرہ کرلا کمپلیکس (BKC) کے مقام پر آئرا خان اور نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

 ولیمے کی تقریب میں 2500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں شاہ رخ خان کی فیملی، سلمان خان، چوہی چاولہ، امیشا پٹیل، کپور فیملی، رنبیر کپور، دھرمندر، ریکھا، ہیما مالنی،  جیا بچن، سونالی باندرے، ایشا دیول، سشمیتا سین، کترینہ کیف، کنگنا رناوت، ناگا چیتنیاو اور نیل نیتین سمیت دیگر بالی ووڈ ستارے شامل تھے۔

1

تصویر میں رنبیر کپور، ریکھا، مالنی اور سلمان خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

2

دلہا اور دلہن کے ساتھ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن اور بیٹی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔3

شاہ رخ خان اہلیہ گوری کے ہمراہ عامر خان کے ساتھ ایک فریم میں۔

4

اور یہاں اب دیکھئے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے جلوے۔

واضح رہے کہ آئرا خان اور اُن کے شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔

Related Posts