کے ایم سی کی 34 پارکنگ سائٹس پر چارجڈ پارکنگ بحال ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ایم سی کی 34 پارکنگ سائٹس پر چارجڈ پارکنگ بحال ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:بلدیہ عظمی کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی 34 پارکنگ سائٹس پر چارجڈ پارکنگ بحال ہے بلدیہ کی حدود میں کوئی دوسرا ادارہ فیس یا ٹیکس ختم نہیں کر سکتا۔ترجمان نے گزشتہ چند روز سے گردش کرنے والی ان خبروں پر کہ شہر میں چارجڈ پارکنگ ختم کر دی گئی ہے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی 34سائٹس پر چارجڈ پارکنگ بحال ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

طارق روڈ سے مکڈونلڈ تک اے بی ایل چورنگی کے دونوں اطراف۔ سروس روڈ شاہراہ فیصل (کارساز فلائی اوور سے شاہراہ قائدین فلائی اوور)کار ساز فلائی اوور تک ۔سوک سینٹر یونیورسٹی روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ سے گیٹ سوک سینٹر ، ڈی ایم سی ایسٹ آفس ۔ سروس روڈ یونیورسٹی روڈ سے حسن اسکوائر نیپا چورنگی فلائی اوورتک۔ فاریا موبائل، رضا موبائل، راشد منہاس روڈ(الغفور موبائل سے فردوس شاپنگ مال تک)۔سند باد گلشن ۔ کے ڈی اے مارکیٹ(گلشن فلائی اوور سے ڈسکو بیکری ، علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ)۔ چیس ویلیو سینٹرکے بالمقابل الہ دین راشدمنہاس روڈ (سروس روڈ)۔

امتیاز اسٹور گلشن اقبال سروس روڈ، راشد منہاس روڈ۔ حیدری مارکیٹ پارکنگ لاٹ۔ حیدری سنڈے موٹر سائیکل بازار ،حیدری پارکنگ لاٹ۔ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10 ۔ ایس ایم توفیق روڈ سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد۔ سیرینا موبائل مال اور ہارون شاپنگ مال۔ پارکنگ لاٹ ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے سامنے۔ پارکنگ لاٹ اے او کلینک ناظم آبادکے سامنے ۔

فیضی رحمین(آرٹ گیلری پارکنگ لاٹ)۔ بیچ پارک پارکنگ لاٹ کلفٹن۔ کلفٹن سینٹر۔ کرسٹل کورٹ۔ ساسی آرکیڈ۔ پیراڈائز سینٹر۔ این آئی بی ڈی اسپتال سے یونائیٹڈ کنگ بیکری اور مشرق سینٹر سے کریم پلازہ سر شاہ سلیمان روڈ۔ ابن سینا اسپتال یونیورسٹی روڈ کے سامنے ۔ جامعہ کلاتھ سگنل سے تاج ہوٹل ایم اے جناح روڈ۔ گل پلازہ ایم اے جناح روڈ۔ الخلیج ٹاور کباب جی(سروس روڈ شہید ملت روڈ)۔ چیس اپ اور ورلڈ موبائل نیپا یونیورسٹی روڈ۔ ناہید چیس اسٹور سروس روڈشہید ملت روڈ۔جیلانی سینٹر کے سامنے موبائل مارکیٹ ایم اے جناح روڈ۔

سلمیٰ سپر اسٹور (سروس روڈ اسٹور ایکسپریس وے کے سامنے) والی سائٹ جہاں چارجڈ پارکنگ فیس کار، ہائی روف اور آٹو رکشہ کیلئے 20 روپے ،موٹر سائیکل کے 5 روپے ، ہائی ایس کے 30روپے، مزدا کوچ کے 50 روپے، بس اور ٹرک کے 100 روپے،حیدری مارکیٹ سنڈے موٹر سائیکل بازار کے30 روپے، فیضی رحمین آرٹ گیلری ماڈل پارکنگ کے 40 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

Related Posts