تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سےرابطوں پراظہاراطمینان
آزادی مارچ، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سےرابطوں پراظہاراطمینان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی اُس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے اور انہیں بھی قومی دھارے میں لائیں گے جبکہ تبدیلی ایک دم سے کبھی نہیں آتی، بلکہ آہستہ آہستہ آتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ صبر کا مظاہرہ نہیں کرتے اور 13 ماہ کے بعد پوچھتے ہیں کہ نیا پاکستان کہاں ہے۔ ہماری  پوری کوشش ہے کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ رہے۔ لوگ بھوکے سوتے ہیں تو اس سے ریاست میں بے برکتی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں چندعناصرکوریاست مدینہ کی فکر سےاختلاف ہے،نور الحق قادری

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ احساس ملک کی تاریخ میں غربت میں کمی کا سب سے بڑا پروگرام ہے جسے بتدریج چھوٹے شہروں تک لایا جائے گا۔ ہم امیروں سے ٹیکس اکٹھا کریں گے اور غریبوں پر خرچ کریں گے۔ مدینہ کی ریاست پہلے ہی دن نہیں بنی تھی بلکہ رسول اللہ ﷺ نے جدوجہد کی جو آہستہ آہستہ لوگوں کو تبدیل کرتی چلی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس کا نظام تھانوں میں ظلم کو روکنے کے لیے تبدیل کیا جائے گا۔ تھانوں میں ایسی اصلاحات لائی جائیں گی جن کے تحت طاقتور کمزور پر ظلم نہیں کرسکے گا۔ شروع میں ریاست مدینہ کو بھی مشکل حالات دیکھنے پڑے ، ہم بھی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں لیکن تبدیلی اُس وقت آئے گی جب ذہن بدلیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے اور انہیں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف ٹریبونل فیصلے پر اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کے جج  جسٹس عمر عطا  بندیال کی سربراہی میں ججز کے تین رکنی بینچ نے کی۔

مزید پڑھیں: قاسم سوری کی درخواست سماعت کے لیے منظور، ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا

Related Posts