ملک میں چندعناصرکوریاست مدینہ کی فکر سےاختلاف ہے،نور الحق قادری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں چندعناصرکوریاست مدینہ کی فکر سےاختلاف ہے،نور الحق قادری
لاہور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ قائم ہو کر رہے گی، ملک میں چندعناصرکوریاست مدینہ کی فکر سےاختلاف ہے، وہ ملک میں انتشار پھیلانا اورامن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں انہیں نا کا می ہو گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ قائم ہو کر رہے گی، ملک میں چندعناصرکوریاست مدینہ کی فکر سےاختلاف ہے، وہ ملک میں انتشار پھیلانا اورامن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں انہیں نا کا می ہو گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر اور ناموس رسالت ﷺکے اہم مسئلے کو بہترین انداز میں اجاگر کیا،  عقیدہ ختم نبوت ؐپوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے، پاکستان عقیدہ ختم نبوتؐ کی برکت سے ہی حاصل ہونے والا ملک ہے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی حکومت نے ریاست مدینہ کے قیام کی بات کی ہے جو قائم ہو کر رہے گی،  چاہے موجودہ حکومت قائم کرے یا کسی اور کو یہ سعادت حاصل ہو۔  بعض سازشی عناصر مذہب کے نام پر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، یہ لوگ ملک کے خیر خواہ نہیں بلکہ یہ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

نور الحق قادری نے  کہا کہ علمائے کرام ریاست مدینہ کے خدوخال، اصول و ضوابط کے حوالے سے حکومت کی رہنمائی کریں، علمائے کرام تسلی رکھیں کہ عقیدہ ختم نبوتؐ کے خلاف کسی اقدام کو برداشت نہیں کریں گے ، نبیؐ کا جو غلام ہوگا وہ ہماراامام ہوگا۔  

ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ اور فکر مسلمانوں اور اہل ایمان کی روحوں میں رچی بسی ہی،ْ جب تک ایک بھی اہل کلمہ زندہ ہوگا ،ْجب تک کلمہ کا ورد ہوگا ختم نبوتؐ پر آنچ نہیں آ سکتی،باقی معاملات میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن سب کا ختم نبوتؐ کے حوالے سے عقیدہ ایک ہے، چاہے کسی کا کسی فقہ یا فرقہ سے تعلق ہو لیکن تمام مسالک کا عقیدہ ختم نبوتؐ پر اجماع ہے۔

Related Posts