چکوال: بے رحم باپ نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چکوال: بے رحم باپ نے بیوی اور 4بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
چکوال: بے رحم باپ نے بیوی اور 4بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چکوال: ایک افسوسناک واقعے میں سفاک باپ نے اپنے 4 بچوں اوربیوی کو قتل کرکے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس کے مطابق بظاہر یہ واقعہ مالی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اہلخانہ کو قتل کرنے کا لگتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ مزدلفہ ٹاؤن میں 6 افراد کے قتل کا لزرہ خیز واردات ہوئی ہے، جس میں ایک شخص نے علی الصبح اپنی بیوی سمیت 4بچوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیم موقعہ پر پہنچ گئی۔قتل ہونے والے بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کے مطابق بظاہر یہ گھریلو تنازعہ ہے تاہم پولیس مختلف پہلووں پر تفتیش کررہی ہے جلد ہی اصل حقائق سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شفقت سلیم حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم تھا اور آن لائن کاروبار کرتا تھا اور پریشان رہتا تھا، بظاہر یہ واقعہ مالی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اہلخانہ کو قتل کرنے کا لگتا ہے۔

Related Posts