تصویری تجزیہ، دنیا بھر میں نئے سال 2024 کی آمد کا جشن کس طرح منایا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، دنیا بھر میں نئے سال 2024 کی آمد کا جشن کس طرح منایا گیا؟
تصویری تجزیہ، دنیا بھر میں نئے سال 2024 کی آمد کا جشن کس طرح منایا گیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئے سال کی آمد پر ہزاروں افراد نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوئے اور نئے سال 2024 کی آمد کا جشن منایا جبکہ گزشتہ برس کے دوران سکیورٹی خدشات نے خوشیوں کو گہنا دیا تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے سال نے زمین کی گردش اور نئے دن کے سورج کی پہلی کرن کے مختلف ممالک تک باری باری پہنچنے کے ساتھ ہی اہلِ زمین کو اپنی صورت دکھائی اور سب سے پہلے نیا سال آسٹریلیا میں طلوع ہوا۔

سب سے آخر میں یکم جنوری کی تاریخ نے نیو یارک میں قدم رنجہ فرمایا جو آسٹریلیا کے 16 گھنٹوں بعد تھا۔ دنیا بھر میں ہر ملک میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے والے افراد کی تعداد ہزاروں سے بڑھ کر لاکھوں اور کروڑوں تک جا پہنچی۔

سوال یہ ہے کہ نئے سال کی آمد کے موقعے پر کس ملک نے کس انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا؟ اس کیلئے مندرجہ ذیل تصاویر کے ذریعے ایک نئی داستان رقم کی گئی جسے سمجھنے کیلئے تصاویر کے ہمراہ تفصیلات بھی نذرِ قارئین ہیں۔ 

Dubai celebrates New Year from the iconic Burj Khalifa

دنیا کی طویل ترین عمارت برج خلیفہ کو لائٹ شو سے سجایا گیاجس سے دبئی میں نئے سال کے جشن کی ابتدا ہوئی۔ 
New Year's Eve celebrations in Sydney
سڈنی کے اوپرا ہاؤس اور ہاربر برج پر نئے سال کی پہلی شام کو بھی لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا۔

Fireworks light up London as the city welcomes in 2024
بگ بین اور لندن آئی پر بھی خوبصورت آتش بازی ہوئی، عوام کی بڑی تعداد نے اس کا لطف اٹھایا۔

Fireworks explode over Victoria Harbour to celebrate the New Year in Hong Kong
وکٹوریہ ہاربر، ہانگ کانگ میں بھی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ 
Thailand celebrates the New Year with fireworks over riverside
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں بھی نئے سال کا جشن منانے کیلئے آتش بازی ہوئی۔

New Year in Manila, Philippines
فلپائن کے علاقے میٹرو منیلا میں بچوں نے بھی نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔ 
Fireworks explode over Victoria Harbour to celebrate the New Year in Hong Kong
ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر بھی آتش بازی ہوئی۔ 
Fireworks explode over Victoria Harbour to celebrate the New Year in Hong Kong
ہانگ کانگ میں نئے سال کا جشن اپنے زوروں پر رہا۔ 
Fireworks explode over the Marina Bay during the New Year celebrations in Singapore
مرینا بے، سنگاپور میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ 
Revellers celebrate the New Year in New York City
نیو یارک سٹی میں نئے سال کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے یکم جنوری کو خوش آمدید کہا۔
People celebrate New Year's Eve in Palu, Central Sulawesi province, Indonesia
انڈونیشیا میں بھی مرکزی صوبہ سلویوسی میں نئے سال کی آمد کا جشن منایا گیا۔ 
Vendors selling balloonsand coloured lights wait for customers at a promenade on New Year's eve in Mumbai
دکانداروں نے غباروں اور رنگوں سے مزین لائٹس فراہم کرکے ممبئی کے لوگوں کے جشن میں اہم کردار ادا کیا۔ 
New Year in Manila, Philippines
فلپائن میں مکاتی کے راک ویل سینٹر میں بھی آتش بازی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 
People watch the last sunset of the year from a beach on New Year's eve in Mumbai
بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں لوگوں نے سال 2023کے آخری سورج کو غروب ہوتے ہوئے دیکھا۔ 
Fireworks explode over the Belgrade Waterfront project during the New Year celebrations in Belgrade
سربیا میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے آتش بازی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 
Thailand celebrates the New Year with fireworks over riverside
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے فائر ورکس کا اہتمام کیا گیا۔
New Year celebrations on the Champs Elysees in Paris

Related Posts