سی ڈی اے نے غریبوں کا جینا محال کردیا، لاک ڈاؤن میں بھتہ ڈبل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA corruption has been exposed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سی ڈی اے کی بھتہ خوری عروج پر پہنچ گئی، غریب ٹھیلے بانوں کا جینا محال، کئی سالوں سے ایک شخص سے 5ہزار روپے ماہانہ وصول کرنے کا انکشاف ، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھتہ 10 ہزار کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

سی ڈی اے افسران کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر ریڑھی بان غریب ضیف العمر شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں، غریب شہری کو سڑک کنارے ریڑھی لگانے سے روک دیاگیا ،ضیف العمر شہری کوتشدد کانشانہ بھی بنایا گیا، بزرگ شہری اپنی فریاد لیکر آئی جی آفس پہنچ گیا ۔

درخواست دیتے ہوئے عمانوئیل مسیح ولدعنایت مسیح نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں فلیٹ نمبر16.بلاکB.30سیکٹر جی نائن ٹو کا رہائشی اور ضعیف العمر ہوں اورG9/2میں کراچی کمپنی میں فروٹ کی ریڑی لگا کر گزر بسر کر رہا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میرے پاس فروٹ کی ریڑھی لگانے کارجسٹر ڈ نمبر بھی موجود ہے لیکن میں جہاں ریڑھی لگاتا ہوں وہاں قریب ہی ایک راجہ نصرت خان نامی شخص ہےجو بلاک 55کوارٹر نمبر3سیکٹرجی نائن ٹو اسلام آباد میں رہتا ہے جو کہ کیبنٹ میں سرکاری ملازم ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ راجہ نصرت خان سائل کوبلا وجہ تنگ کرتا ہے اور گالم گلوچ کرتا ہے اور سنگین نتائج کہ دھمکیاں بھی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ تم کرسچن ہویہاں ریڑی لگانے کبھی نہیں دوں گا۔

بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ میرے پاس روزی کمانے کا ذریعہ اور کوئی نہیں ہے،چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں ان کی کفالت ابھی تک خودکر رہاہوں ،ریڑھی لگا کر اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتا ہوںجبکہ راجہ نصرت نامی شخص مجھ سے پانچ ہزار روپے ہر ماہ وصول کرتا تھااور اچانک سے 10ہزاربھتہ مانگنے لگا کہ ہر ماہ مجھے 10000دو گے تو کامیاب رہو گے۔

انہوں نے بتایا کہ راجہ نصرت خان کئی بار ہاتھاپائی بھی کر چکا ہے اور تشد د کا نشانہ بناتا ہے۔آئے روز تنگ کرنا مزدوری نہ کرنے دینا معمول بنا رکھا ہے۔

درخواست کے مطابق کیبنٹ ملازم راجہ نصرت اور ان کے بھائیوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے تاکہ ریڑھی لگا کر اپنا اور بچوں کا پیٹ پال سکوں۔

مزید پڑھیں:وزارت بین الصوبائی رابطہ کے افسران نے کھیلوں کے نام پر لاکھوں روپے بٹور لئے

اس حوالے سے متعلقہ تھانہ کراچی کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ہے کہ آئی جی آفس سے درخواست مارک ہو کر آچکی ہے اور مختیار قصوری اے ایس آئی کو فارورڈ کر دی گئی ہے ،جب مختیار اے ایس آئی سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا ہے کہ بزرگ شہری کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور بھتہ مانگنے والے کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts