انتخابات کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے نظام تیار ہے۔ چند ہفتے پہلے سے صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جب کئی قانونی اور تکنیکی چیلنجوں نے کسی بھی وقت جلد ہونے والے انتخابات کے امکانات معدوم کردیئے ہیں۔

جب پی ٹی آئی حکومت نے قومی اسمبلی کو غیر آئینی طور پر تحلیل کر دیا تھا اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا تھا تو الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کمیشن قانونی اور طریقہ کار کے مسائل کی وجہ سے آئینی طور پر مقررہ تین ماہ کے اندر انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ای وی ایم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق رائے دہی سے متعلق قانون میں ترمیم کرنے والا بل صدرمملکت کو حتمی منظوری کے لیے بھیجا گیا جسے انہوں نے دوبارہ غور کے لیے حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ صدر کے اس پر دستخط کرنے سے انکار کے بعد بھی – اسے قانون کے طور پر نافذ کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح، چیف الیکشن کمشنر نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ”ہر وقت انتخابات کے لیے تیار ہے”، تقریباً دو ہفتے قبل اس رپورٹ کے بعد کہ 2017 کی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حد بندی اگست کے وسط تک مکمل ہو جائے گی۔ سابق وزیراعظم قبل از وقت انتخابات کے اعلان کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل یہی ہے۔

دریں اثنا، وفاقی حکومت نے قبل از وقت انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرے گی۔ ایندھن، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حکومت کے حالیہ اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت موجودہ مدت پوری کرنے پر آمادہ ہے اور انتخابات اصلاحات کے بعد کرائے جائیں گے۔

Related Posts