وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif to arrive in Karachi on day-long visit today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو کی سفارش پر مسلم لیگ (ن) کے صدر واپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری ایک سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔ منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے جبکہ فیصلے سے متعلق ایک سرکاری نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے،لال حویلی راولپنڈی میں وزیر داخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ہم نے شہبازشریف کا کیس ای سی ایل میں ڈالا ہے، کیونکہ آرٹیکل 25 کے تحت اس کیس میں سوائے شہباز شریف کے باقی تمام 14 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل تھے اور شریف فیملی کے 5 افراد مفرور ہیں۔

Related Posts