پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،799.47 پوائنٹس کی تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 26 dec
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ،799.47پوائنٹس کی تیزی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان غالب رہا اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 799.47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41ہزار 127.79پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روززبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور100انڈیکس میں 799.47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی جس کے باعث حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 439.87پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18ہزا ر 863.15 پوائنٹس کی سطح پر بندہواجبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 340.82 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29ہزار207.19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

پیرکے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد تیزی غالب آگئی تھی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 320.03 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 328.32 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاتھا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس155.66پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 423.28 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 218.14 پوائنٹس کے اضافے سے 28ہزار 866.39 پوائنٹس پربند ہواتھا۔

Related Posts