پنجاب حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، بجٹ آج پیش کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، بجٹ آج پیش کیا جائے گا
پنجاب حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، بجٹ آج پیش کیا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے۔ اویس لغاری بجٹ آج پیش کریں گے جبکہ گزشتہ روز کا بجٹ اجلاس حکومت اپوزیشن ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بجٹ اجلاس کو منگل کی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بھی بجٹ پیش نہیں ہوسکا۔ گزشتہ روز بجٹ اجلاس دوپہر 2بجے شروع ہونا تھا۔ اپوزیشن نے عطاء اللہ تارڑ کی موجودگی پر اعتراض کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، بجٹ آج پیش ہوگا 

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ رکنِ صوبائی اسمبلی نہیں ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ بجٹ اس وقت تک پیش نہیں کیا جاسکتا، جب تک کہ حمزہ شہباز ایوان میں موجود نہ ہوں اور جب تک آئی جی اور چیف سیکریٹری گیلری میں ہیں۔

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس 10 منٹ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر عطاء اللہ تارڑ 10 منٹ کے اندر اسمبلی کی عمارت سے باہر نہ نکلے تو ایوان کی کارروائی منگل تک ملتوی کردی جائے گی۔ بعد ازاں اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا تاہم بجٹ پیش نہ ہوسکا۔ 

خیال رہے کہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا اعلان متوقع ہے۔بجٹ اویس لغاری پیش کریں گے۔ 

 پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں مجموعی طور پر 30 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ 15 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ 15فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

Related Posts