پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، اویس لغاری بجٹ آج پیش کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، اویس لغاری بجٹ آج پیش کریں گے
پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، اویس لغاری بجٹ آج پیش کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا اعلان متوقع ہے۔بجٹ اویس لغاری پیش کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ تنخواہوں میں مجموعی طور پر 30 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ 15 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ 15فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

صوبائی اسمبلی اجلاس، خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پنجاب حکومت ملازمین کو اسپیشل الاؤنس کے نام کے ساتھ ڈسپیرٹی الاؤنس دے گی جو صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ بجٹ میں وفاق کی طرز پر پنشن میں 5 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ پنشن میں اضافہ یکم اپریل سے 10فیصد تک بھی ہوسکتا ہے۔

پنشن میں 10 فیصد اضافے کو کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔ پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ کا حجم 3200ارب روپے سے زائد ہوگا۔ ترقیاتی بجٹ کیلئے 685ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ اسمبلی میں بجٹ اویس لغاری پیش کرینگے۔ 

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی اجلاس ہوگا، صوبائی بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے مختلف ٹیکسز، سبسڈیز اور مراعات کے اعلانات شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ بجٹ دستاویز کے تحت بجٹ کا حجم 1 ہزار 332 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ بندوبستی اضلاع کیلئے بجٹ میں 11کھرب 9 ارب سے زائد رقم رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

 

Related Posts