برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر آوازیں اُٹھنے لگیں، بھارتی دہشت گردی بے نقاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ زیرِ بحث آگیا، بھارتی دہشت گردی بے نقاب
برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ زیرِ بحث آگیا، بھارتی دہشت گردی بے نقاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ زیرِ بحث آگیا جس کے دوران بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بول اٹھے۔ برطانوی ایوان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر گرما گرم بحث ہوئی۔

برطانوی رکنِ پارلیمان ناز شاہ کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ نے آج کچھ نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ جان اسپیلر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کی صورتحال کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

رکنِ پارلیمنٹ جیمز ڈیلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کامسئلہ ہے جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب ہو گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کشمیری حریت پسندوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی ظلم جدوجہدِ آزادی سے ہٹا نہ سکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِا طلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے۔یہ انسانی عظمت ووقار کےتقاضوں کاایک لازمی جزو ہے۔اسکی نفی انسانی آزادی،قدروں اوراصولوں کاانکار ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کو سلام جنہیں کوئی ظلم جدوجہدِ آزادی سے ہٹا نہ سکا۔شبلی فراز

Related Posts