شہباز گل پر مبینہ تشدد، تحریکِ انصاف کے اراکین کا سینیٹ سے علامتی واک آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما، بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف اور سابق معاونِ خصوصی شہباز گِل پر مبینہ تشدد کےخلاف تحریکِ انصاف کے سینیٹرز نے ایوانِ بالا سے علامتی واک آؤٹ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے ایوانِ بالا میں اظہارِ خیال کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شہزاد وسیم نے کہا کہ فاشسٹ حکومت آئین اور قانون کو تسلیم نہیں کرتی۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ یہ لوگ ڈاکٹر شہباز گِل سے اپنی مرضی کا بیان لے کر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان میں ایک پی ایچ ڈی کے پروفیسر کو سیاست کی اجازت نہیں دی جارہی۔ حکومت کا پرتشدد رویہ قابلِ مذمت ہے۔ بعد ازاں تحریکِ انصاف کے تمام سینیٹرز نے ایوانِ بالا سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا سینیٹ میں اظہارِ خیال کے دوران کہنا تھا کہ شہباز گِل کو حکومت کی رضامندی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے دوسری بار ملزم کا 2 روزہ ریمانڈ دیا لیکن صوبے نے وفاق کی مخالفت کی۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صوبے نے وفاق کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ مجرم کی حوالگی نہیں ہوگی۔ تحریکِ انصاف کے سینیٹرز میں جواب سننے کیلئے حوصلہ نہیں۔ قانون اپنا راستہ لے گا لیکن آئین میں تشدد کی گنجائش نہیں ہے، نہ ہونی چاہئے۔ 

Related Posts