آصف زرداری سے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات: اہم سیاسی امور پر مشاورت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif-Zardari-Bilawal-Bhutto
آصف زرداری کوکچھ ہواتو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،بلاول بھٹوزرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول بھٹو نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقعے پر ملاقات کی اور اہم سیاسی امور پر گفتگو اور مشاورت کی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور سے احتساب عدالت میں آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماؤں اور دیگر سیاسی قائدین نے ملاقات کی اور مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی ملاقات ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی جگہ احسن اقبال فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے

بلاول نے والد کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سیاسی روابط اور دیگر اہم امور سے آصف زرداری کو آگاہ کیا جبکہ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی سے متعلق اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت اور  تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنما موجود تھے۔ 

میڈیا نمائندگان کی طرف سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کرچکے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوں جبکہ ہماری دُعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ حکومت کو مزید وقت دینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف مل کر عملی جدوجہد کا آغاز کرنا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جتنی رعایت کرو سب اتنا سر پر چڑھتے ہیں۔ 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کی اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی درخواست کی سماعت کی ، عدالت میں فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل چوہدری ریاض نے درخواست میں کہا کہ پیر کو آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں، اس لیے کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری سے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ملاقات کی درخواست مسترد

Related Posts