شہباز شریف کی جگہ احسن اقبال فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کی جگہ احسن اقبال فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے
شہباز شریف کی جگہ احسن اقبال فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی جگہ احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے دوران پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے قائد نواز شریف سے مارچ کے دوران پارٹی قیادت سے معذرت کر لی ہے جبکہ نواز شریف نے انہیں ہدایت کی تھی کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں (ن) لیگی قیادت اور کارکنان کو بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائےگی،احتساب کا عمل جاری رہےگا،وزیراعظم

شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے معذرت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ میری صحت آزادی مارچ میں قیادت کی اجازت نہیں دیتی جبکہ ڈاکٹروں نےاس دوران  مجھے آرام  کی ہدایت کی ہے جس پر نواز شریف نے ان کی صحت کی دُعا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے آپ کی غیر موجودگی میں قیادت احسن اقبال سنبھالیں۔

میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے پیغام دیتے ہوئے  کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہےجبکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی، اس لیے آزادی مارچ میں مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کو مرکزی اہمیت دی جانی چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر تفصیلی فیصلہ سنادیا۔فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ کسی بھی شخص کا نام صرف زیر التوا انکوائری کی وجہ سے ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیےنیب کی وضاحت معقول نہیں ہے۔ حکومت کسی بھی شہری کوبیرون ملک سفرکرنے سے روک سکتی ہے مگریہ اقدام غیرجانبدارہوناچاہیے،ایسا اقدام خلا میں یا میکانکی طریقے سے جاری نہیں کیا جا سکتا جس سے بنیادی حقوق متاثرہوں۔

مزید پڑھیں: لاہورہائیکورٹ نے شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ سنادیا

Related Posts