سینیٹ انتخابات کے بعد لانگ مارچ سے حکومت کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Boycott National Assembly session

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوہاٹ:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں، انتخابات کے بعد حکومت کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔ ضمنی انتخابات میں حکومت کی شکست ہوئی، اس سے پتہ چل گیا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

خطاب کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی ہم حکومت کو للکار رہے ہیں۔ اسلام آباد کی سیٹ سے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرائیں گے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی سے حکومت پریشان ہوگئی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ اراکینِ اسمبلی اور اتحادیوں سے بات چیت کرے۔ حکومت میں شامل اراکینِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں۔ سینیٹ الیکشنز میں حکومت کو شکست ہوگی۔ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے نمائندے کامیاب ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر کا چیئرمین نیب پر اربوں کی غیرقانونی جائیدادیں بنانے کا الزام

Related Posts